ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں 20 سالہ لڑکی کی عصمت دری؛ رکشہ پراکیلی لڑکی کا سفر کرنا پڑسکتا ہے مہنگا

ہبلی میں 20 سالہ لڑکی کی عصمت دری؛ رکشہ پراکیلی لڑکی کا سفر کرنا پڑسکتا ہے مہنگا

Wed, 06 Feb 2019 13:43:46    S.O. News Service

ہبلی 6/فروری ﴿ایس او نیوز﴾اکیلی جوان لڑکی کا آٹورکشہ پر سفر کرنا اتنا مہنگا پڑ سکتا ہے کہ اس کے نتیجے میں اُس کی عزت بھی تار تار ہوسکتی ہے اور  ممکن ہے کہ عصمت دری کے بعد اُسے اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔  یہ اس لئے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہبلی میں اسی طرح کا ایک  واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک جوان لڑکی کو رکشہ والے نے لفٹ دینے کے بہانےاُسے  اُس کے گھر چھوڑنے کے بجائے انجان جگہ پر لے گیا اور اپنے دوست کے ساتھ اُس کی عصمت لوٹ لی، یہ تو اچھا ہوا کہ بعد میں رکشہ والے نے اُسے واپس اُسی جگہ پر لاکر چھوڑ  دیا اور راہ فرار اختیار کیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اولڈ ہبلی کے سری رام نگر پولس تھانہ حدود میں  2/فروری کو  ایک بیس سالہ لڑکی اپنے گھر جانے سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ ایک رکشہ والے نے لفٹ پوچھا، لڑکی بغیر کسی خطرہ کو محسوس کئے رکشہ پر بیٹھ گئی، کچھ آگے جاتے ہی رکشہ پر پہلے سے سوار ایک شخص نے جسے وہ اپنی طرح مسافر سمجھ رہی تھی، اُسے ڈرانے اور دھمکانے لگا، جس کے دوران رکشہ ڈرائیور نے اپنی گاڑی سنسان جگہ پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑانے لگا۔ جہاں پہنچ کر دونوں نے اس کی عصمت لوٹی، بعد میں رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کو واپس اُسی جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جہاں سے لڑکی رکشہ پر سوار ہوئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ پیر کی رات 4فروری کو لڑکی نے پولس تھانہ پہنچ کر اغوا کرکے لے جانے اور عصمت دری کرنے  کی شکایت پولس تھانہ میں درج کی۔ لڑکی کو ہبلی کے کیمس اسپتال میں داخل کرکے اُس کی جانچ اور علاج کرایا گیا ہے۔

پولس نے شکایت درج کرتے ہی چھان بین شروع کردی ہے، جائے واردات پر پہنچ کر کافی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ رکشہ ڈرائیور سمیت دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ یعنی 9/جنوری کو  ہبلی کے مضافاتی علاقہ بدنال میں ایک نابالغ لڑکی کی کھیت میں لے جاکر عصمت لوٹنے کی واردات پیش آئی تھی، جس کے تعلق سے پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا تھا، اسی طرح دسمبر ماہ میں ہبلی سٹی ریلوے اسٹیشن میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کی واردات پیش آنے پر پولس  نے ایک چائے بیچنے والے کو گرفتار کیا تھا۔

آج کل لڑکیاں بے خوف و خطر آٹو رکشہ پر  سفر کرتی ہیں، قریبی علاقوں میں ہونے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے لڑکیوں اور خواتین کو  احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اورپاس پڑوس میں ہونے والے حالات سے با خبر رہنے کی بھی ضرورت ہے۔


Share: